ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اسکولوں میں مراٹھی پڑھانا لازمی، بنے گا قانون 

مہاراشٹر میں سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اسکولوں میں مراٹھی پڑھانا لازمی، بنے گا قانون 

Sat, 22 Jun 2019 11:19:55    S.O. News Service

نئی دہلی،22/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہاہے کہ مہاراشٹر حکومت ریاست کے تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان پڑھانالازمی بنانے کے لیے ایک قانون بنائے گی جس میں آئی سی ایس ای اور سی بی ایس ای سے منسلک اسکول بھی شامل ہوں گے۔دیویندرفڑنویس نے قانون ساز کونسل کو مطلع کیا کہ ریاستی تعلیمی بورڈ سے الگ دیگر بورڈ سے منسلک اسکولوں میں مراٹھی زبان سکھانے کے لیے ایک شق پہلے سے ہی ہے۔وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کہاکہ اس کے باوجود اگر کچھ ایسے اسکول ہیں جو طالب علم کومراٹھی زبان نہیں پڑھا رہے ہیں تو ہم ان کے خلاف کارروائی شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر موجودہ قانون میں ترمیم کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان پڑھائی جائے۔ فی الحال، سی بی ایس ای (مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ) اور کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنیشس (سی آئی ایس سی ای) سے منسلک اسکولوں میں کلاس ہشتم تک مراٹھی ایک لازمی موضوع ہے۔سی آئی ایس سی ای ایک نجی بورڈ ہے جو آئی سی (انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن) امتحان چلاتا ہے۔وزیر اعلیٰ فڑنویس شیوسینا ایم ایل سی نیلم گورکے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے، جو ریاستی بورڈ سے الگ دیگر بورڈ کے اسکولوں میں مراٹھی زبان کی تعلیم لازمی بنانے کی صورتحال جاننا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مصنفین نے اس مانگ کو لے کر پیر کو جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ریاست تعلیمی بورڈ سے الگ دیگر بورڈ سے منسلک اسکولوں میں مراٹھی کولازمی بنایا جائے۔


Share: